اڑتیسویں جمعہ واپسی مارچ میں ۱ فلسطینی شہید ۴۸ زخمی




گزشتہ روز جمعہ کے پرامن واپسی مارچ میں صہیونی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے۱ فلسطینی کو شہید اور ۴۸ کو زخمی کردیا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے۱۶ سالہ فلسطینی نوجوان محمود یوسف محمود نخله کو شہید اور ۴۸ کو زخمی کردیا زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ۲۴۰ سے زائد فلسطینی شہید اور ۲۵ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳