رام اللہ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے ۱۵ سالہ فلسطینی نوجوان شہید




صہیونی فوجیوں نے شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ۱۵ سالہ فلسطین نوجوان شہید ہو گیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۱۵ سالہ محمود یوسف نخلہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی ہوئے ۱۵ سالہ نوجوان کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے صنعتی علاقے البیرہ میں حمدان عارضه نامی ایک فلسطینی نوجوان کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ وہ ان پر گاڑی چڑھانا چاہتا تھا فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے ایک ساٹھ سالہ فلسطینی کی نجات کے لئے امدادی کارکنوں تک کو پہنچنے نہیں دیا۔

ادھر صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳