صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس




عرب لیگ نے سفارت خانوں کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں برازیل اور آسٹریلیا کو بھی خبردار کیا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس تشکیل پایا۔

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب میں اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے پر سخت خبردار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی امنگوں کا مسئلہ عرب لیگ کا اہم ترین موضوع بنا رہے گا۔

انہوں نے فلسطینی قوم کی استقامت کی تقویت میں عرب لیگ کے کردار کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

عرب لیگ نے سفارت خانوں کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بارے میں برازیل اور آسٹریلیا کو بھی خبردار کیا۔

اس سے قبل اس اجلاس کی تشکیل کے لئے فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض الملکی نے مطالبہ کیا۔ ریاض الملکی نے اس سے قبل کہا کہ عرب لیگ کے منگل کے روز کے اجلاس میں فلسطین، ایک قرارداد کا مسودہ بھی پیش کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳