مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہر غیرتمند انسان کی ذمہ داری: ڈاکٹر لاریجانی




ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے اور دنیا کے تمام ملکوں کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت کر کے اسے مضبوط بنانا چاہیے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینی پارلیمانی وفد نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے تہران میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر لاریجانی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کو دنیا والوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ اجاگر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہر غیرت مند انسان کی ذمہ داری ہے۔
ایران کے اسپیکر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے اور دنیا کے تمام ملکوں کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت کر کے اسے مضبوط بنانا چاہیے۔
فلسطینی پارلیمانی وفد کے سربراہ محمود الزہار نے اس موقع پر کہا کہ بیت المقدس کے مسئلہ پر دنیا بھر کے حریت پسندوں ایک پلیٹ فارم پر جمع  ہو گئے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو غزہ کا دورہ کرنے دعوت  بھی دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳