امریکی فوج کا شام سے انخلاء اسرائیل کے لیے انتہائی نقصان دہ: اسرائیلی وزیر انصاف




کینیسٹ کے نمائندے نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کا شام سے نکلنا باعث بنے گا کہ ایران مزید اسلحہ حزب اللہ کے حوالے کرے لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے اور ایران کو شام سے دور کر دیں گے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار جروزلم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر انصاف آیلٹ شاکد (Ayelet Shaked) نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی فوج کے شام سے انخلاء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست اور خیرخواہ ہیں لیکن ان کا یہ اقدام اسرائیل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ امریکی صدر کے اس اقدام سے شام میں ایران اور ترکی کو مزید تقویت ملے گی۔
کینیسٹ کے نمائندے نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کا شام سے نکلنا باعث بنے گا کہ ایران مزید اسلحہ حزب اللہ کے حوالے کرے لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے اور ایران کو شام سے دور کر دیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ چھڑتے ہی صہیونی وزیر اعظم نے ترک صدر کو دکٹیٹر اور دیوانہ کہا ہے جبکہ ترک عہدیداروں نے انہیں غاصب اور وقت کا سب سے بڑا قاتل قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳