شام پر اسرائیل کا فضائی حملہ/ اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ




اسرائیل نے گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر شام پر میزائل حملہ کر کے دوسرے ملکوں پر اپنی بلا جواز جارحیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو شام کے دار الحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں واقع اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم یہ اسرائیل کا یہ حملہ ناکام رہا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی “سانا” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شام پر حملہ کرنے کے لیے لبنان کی فضائی حدود کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ حملے میں دمشق کے مضافاتی علاقے “الکسوہ” اور “الدماس” کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
شام کے وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق صہیونی ریاست کی جانب سے داغے جانے والے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے اینٹی میزائل سسٹم نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صرف دو میزائل نشانے پر لگے جن کی وجہ سے ۳ شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے شام کو دئے گئے اینٹی میزائل سسٹم S-300  کے بعد یہ پہلا اسرائیلی حملہ ہے تاہم شام نے اس حملے میں ایس تین سو کا استعمال نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳