نابلس پر صہیونی فوجیوں کا وحشیانہ حملہ، دسیوں طالبعلم زخمی




صہیونی فوجیوں نے نابلس کے شمالی علاقے سبسطیہ پر حملہ کر کے اسکول جانے والے بچوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کی وجہ سے کئی طالبعلم زخمی ہوئے ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے گزشتہ روز نابلس کے شمالی علاقے میں اسکول کے بچوں پر آنسو گیس کے ذریعے حملہ کر کے دسیوں طالبعلموں کو زخمی کر دیا۔
مڈل ایسٹ میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق شمالی نابلس کے علاقے سبسطیہ کے گورنر نے صہیونیوں کے اس وحشیانہ حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے اس شہر پر حملہ کر کے اسکول جانے والے بچوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کی وجہ سے کئی طالبعلم زخمی ہوئے ہیں۔
محمد عازم نے کہا ہے کہ دسیوں طالبعلم صہیونیوں کی جانب سے داغے گئے آنسو گیس کے گولوں کی وجہ سے سانس کی مشکل سے دوچار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونیوں فوجیوں نے بارہا اس شہر پر حملہ کیا ہے اور سڑکوں پر چلنے والے اسکول کے بچوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳