نیتن یاہو کے مقابلے میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان




اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف نفتالی بینیٹ اور ایلیٹ شاکید نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ اور وزیر انصاف ایلیٹ شاکید نے اپنی جماعت ‘جیوش ہوم’  کو تحلیل کرنے کے بعد نئے نام سے جماعت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نفتالی بینٹ اور ایلیت شاکید نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نئی جماعت تشکیل دیں گے جن میں مذہبی اور سیکولر لیڈروں کو یکساں طور پر شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی جماعت تشکیل دینا چاہتے ہیں جو سیاسی میدان میں نیتن یاھو کا مقابلہ کرسکے۔

خیال رہے کہ نفتالی بینٹ کی جماعت”جیوش ہوم” موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کے سیاسی اتحادی ہیں مگر وہ آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاھو کے خلاف میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳