جنرل سلامی نے اسرائیل کو کیا خبردار/ اسرائیلیوں کو فلسطین میں قبروں کی جگہ بھی نصیب نہیں ہو گی




سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ اسرائیل اگر کوئی نئی جنگ شروع کرے گا تو یقینی طور پر مٹ جائے گا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سالمی نے ایک کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ اسرائیل بار بار شام میں مزاحمتی ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے اس کا انجام کیا ہو گا، کہا: ہماری حکمت عملی جعلی ریاست کو دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے مٹا دینے پر مبنی ہے اور اسرائیل جو مزاحمتی ٹھکانوں پر بار بار پٹاخے چھوڑ رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود ہی اس نابودی کی طرف قریب آ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: میں اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل اگر کسی نئی جنگ کی طرف قدم بڑھاتا ہے، تو یقینا یہ جنگ ایسی جنگ ہو گی جس کا نتیجہ اسرائیلی کی نابودی ہو گا اور غصب شدہ تمام زمینیں واپس لے لی جائیں گی۔
جنرل سلامی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بار بار اکسائے جانے کی صورت میں حتیٰ اسرائیلیوں کو فلسطین میں اپنی قبروں کی جگہ بھی نصیب نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳