بیت المقدس؛ فلسطینیوں کو بے دخل کر کے یہودیوں کو بسانے کا سلسلہ جاری




صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے ۱۳ نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، عبرانی ٹی وی چینل ‘ریشت کے اے این’ کے مطابق صہیونی حکام جلد ہی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو بسانے کا عمل شروع کریں گے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک یہودی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے جو القدس میں یہودیوں کو بسانے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

دوسری جانب القدس میں اسرائیلی بلدیہ نے سڑک کی تعمیر اور ابو دیس یونیورسٹی کے گرائونڈ کی آڑ میں شہر میں ایک ہزار دونم اراضی پر قبضے کا پلان تیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳