امام خمینی(رہ) نے فلسطین کو توجہ کا مرکز قرار دیا: زیاد النخالہ




فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ “زیاد النخالہ” نے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر بیروت میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی (رہ)، عالم اسلام کی توجہ کو مسئلہ فلسطین کی طرف مرکوز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یہ گمان کرتے ہیں کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات برقرار کر کے اسلامی مزاحمت کی جڑیں خشک کر دیں گے، صرف خام خیالی کا شکار ہیں۔
تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے غزہ میں صہیونی ریاست کو ایسا سبق سکھایا ہے جو کبھی وہ فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی مزاحمت صہیونی دشمن کے مقابلے میں ہمیشہ ڈٹائی کا اظہار کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳