امریکی قانون ساز: سعودی عرب دھشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک ہے




امریکی کانگرنس کی رکن خاتون نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دھشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی کانگرنس کی رکن خاتون Tulsi Gabbard نے سعودی عرب کو دھشتگردی کا سب سے بڑا حامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی القاعدہ کی حمایت کر رہے ہیں۔
گیبرڈ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر “سی این این” کی ایک خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کیا گیا سارا اسلحہ القاعدہ سے وابستہ دھشتگردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے حال میں دھشتگردی سے جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں کہ خود سب سے بڑے القاعدہ کے حامی ہیں اور نیز ان کے اتحادی سعودی حکام بھی علاقے میں دھشتگردی کی فکر کو ترویج دینے میں پیش پیش ہیں اور داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کا وجود سعودی عرب کی کارستانیوں میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳