اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، ۳۰ فلسطینی زخمی




فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں رات گئے ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج فائرنگ سے کم سے کم ۳۰ فلسطینی زخمی ہو گئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کر کے ۳۰ فلسطینی زخمی کر دئے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ۳۰ فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے ایسے گولے برسائے گئے جو اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳