صہیونی جرائم کو بے نقاب کرنے پر فلسطینی علماء کی تاکید




فلسطینی علماء کونسل نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوام ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینی علماء کونسل کا اجلاس غزہ پٹی میں کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس کی زیرصدارت ہوا، انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید اسیروں سے یکجہتی کیے لئے زور دیا کہ علماء فلسطینی اسیروں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ڈاکٹر مروان ابو راس کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی اسیروں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ فلسطینی اسیروں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو ہرسطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳