بیت المقدس میں وحشیانہ کریک ڈاؤن، کئی فلسطینی زیر حراست




جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویبگاہ کے مطابق، صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں آج جمعہ کے روز غیراعلانیہ کرفیو لگانے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک‌ڈائون شروع کیا ہے جس میں کم درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈائون کا مقصد آج جمعہ کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائگی سے روکنا تھا۔

جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں، سلوان، وادی الجوز، العیسویہ، الطور اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے مخطوطات مرکز کے ڈائریکٹر رضوان عمرو، دو سگے بھائیوں محمد ابو یوسف عاشور کو حراست میں لے لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳