قلب اسرائیل پر حزب اللہ کی کاری ضرب نے خفیہ ایجنسیوں کو کیا حیران




لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے کچھ اعلی افسروں اور عہدیداروں کا ایک واہٹس ایپ (WhatsApp) گروپ بنا کر اس پر ایک ویڈیو جاری کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے یہ کروپ اپنے سینئر کمانڈر عماد مغنیہ کی ۱۱ویں برسی کے موقع پر بنایا۔ عماد مغنیہ کی جنگی حکمت عملی نے ۲۰۰۶ کی جنگ میں اسرائیلی فوج کو شکست سے دوچار کر دیا تھا اور اس جنگ میں اسرائیل کو تاریخی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

اس کے بعد سے اسرائیل نے حزب کے ایک اعلی کمانڈر کے قتل کے لئے متعدد منصوبے تیار کئے ۔

۱۹۸۳ میں لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایک حملے میں کم از کم ۳۵۰ غاصب امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے لئے حکمت عملی تیار کرنے میں شہید عماد مغنیہ کا اہم کردار رہا ہے۔

امریکا نے شہید عماد مغنیہ کے سر پر ۵۰ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ حزب اللہ نے واہٹس ایپ گروپ میں جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں عماد مغنیہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں شہید عماد مغنیہ اپنے ایک جاں باز فوجی سے کہتے ہوئے نظر آتے ہيں کہ یہ جگہ مقبوضہ فلسطین کا علاقہ شلوم ہے۔ عربی، عبری اور انگریزی زبانوں والے اس ویڈیو کو اسرائیلی فوجی افسروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں عماد مغنیہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ انتقام ضرور لیا جائے گا، ہدف معین، دقیق اور واضح ہے اور وہ اسرائیل کی نابودی ہے۔

صہیونی ریاست اور اسرائیلی فوج کے لئے یہ گروہ اب ایک معمہ بن گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی خفیہ اطلاعات تک رسائی کی طاقت سے خوفزدہ ہیں ۔ حزب اللہ کے اس ویڈیو اور واہٹس ایپ گروپ کو نتن یاہو اور دیگر صہیونی حکام کی دھمکیوں کا جواب بھی سمجھا جا رہا ہے۔

سحر ٹی وی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳