نتین یاہو کے خلاف آئندہ ہفتے فرد جُرم عاید کیے جانے کا امکان




اسرائیلی اخبار’ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمعرات کے روز فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے مشیر قانون “افیحائی منڈلبلیٹ” نے وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کے خلاف بدعنوانی کے کیسز میں آئندہ ہفتے فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشیر قانون نے کہا کہ نیتن یاھو آئندہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کی جائے گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مشیر قانون منڈلبلیٹ خود ہی فردجرم کا اعلان کریں‌گے۔ وزیاعظم پر ۴۰۰۰ کے عنوان سے جاری کیس میں رشوت وصول کرنے اور ۱۰۰۰ کے عنوان سے کیس میں ایک یہودی کاروباری شخصیت سے منافع حاصل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳