ہولوکاسٹ سے متعلق صہیونی وفد کو پہلی بار سعودی عرب دورے کی دعوت




قدس کی غاصب رژیم کے وزارت خارجہ کے ٹویٹر پیج پر عربی زبان میں ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایک یہودی وفد عالم اسلام یونین کی رسمی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، عالم اسلام یونین کے سیکرٹری جنرل نے ہولوکاسٹ سے متعلق یہودی وفد کو رسمی طور پر سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولوکاسٹ سے متعلق صہیونی وفد آئندہ سال سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔
قدس کی غاصب رژیم کے وزارت خارجہ کے ٹویٹر پیج پر عربی زبان میں ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایک یہودی وفد عالم اسلام یونین کی رسمی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی یونین کے سربراہ محمد بن عبد الکریم العیسی نے رسمی طور پر یہودی وفد کو سعودی عرب دورے کی دعوت دی ہے اور یہ دورہ اگلے برس جنوری میں انجام پائے گا۔
فارس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳