بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا نیا معاہدہ





خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر کے مطابق، بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے جنگی جنون کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پیمانے پر دفاعی سمجھوتے کررہے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اوراسرائیل نے حال ہی میں ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تل ابیب نئی دہلی کو ۵۰ ملین ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی اور میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ‘باراک ۸’ میزائل سسٹم  طیاروں، بحری جہازوں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نئے معاہدے کی لاگت ۵۰  ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان ‘باراک ۸’ میزائل پروگرام کے حوالے سے ایک عارضی معاہدہ گذشتہ برس بھی ہوا تھا۔ اس معاہدے کی قیمت نصف ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳