۱۲ اسرائیلی سیاح قبرص میں عصمت دری کے جرم میں گرفتار





خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر: عبرانی زبان کی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق، ان ۱۲ اسرائیلی سیاحوں نے قبرص کے سواحلی علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ان اسرائیلی سیاحوں نے جنوب مشرقی قبرص میں واقع ایک ہوٹل میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ریپ کیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اس واقعہ سے مطلع ہیں اور قبرص کے دار الحکومت نکوسیا میں موجود اسرائیلی قونصل خانے نے مجرمین کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ان کی گرفتاری کی خبر دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳