غزہ کے غریب گھرانوں کو قطر کی امداد




قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے ۶۰ ہزار گھرانوں کو فی کنبہ ۱۰۰ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے ۶۰ ہزار گھرانوں کو فی کنبہ ۱۰۰ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔ کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے  غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔

غزہ میں مستحق شہریوں‌ میں قطر کی طرف سے امداد کی تقسیم کے عمل میں فلسطینی وزارت سماجی بہود کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳