بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری شروع+ویڈیو




فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود گاؤں صورباہر میں ایک سو گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست نے بیت المقدس کے علاقے صورباہر میں فلسطینیوں کے سو سے زائد گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد بلڈوزر اور سیکڑوں فوجی ظالمانہ کارروائی میں مصروف ہیں۔

فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود گاؤں صورباہر میں ایک سو گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ سیکڑوں فوجیوں کے ہمراہ اسرائیلی حکومت نے بلڈوزر بھیجے جنہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور بلڈوزر گھروں پر چڑھا دیئے، مظلوم فلسطینی اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنتا دیکھتے رہے اور سوائے آنسو بہانے اور احتجاج کے سوا کچھ نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ صہیونیوں کی جاری بربریت اور فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے واقعات میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳