سی این این: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں ۶۱ جھوٹ بول کر ریکارڈ توڑ دیا




سی این این نے کہا ہے کہ جنوری ۲۰۱۷ میں ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک ٹرمپ روزانہ تقریبا ۶ جھوٹ بولتے ہیں۔



خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر: امریکی معروف نیوز ایجنسی سی این این نے رواں ہفتے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے بولے گئے جھوٹوں کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ۶۱ جھوٹ بول کر ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم ٹرمپ کے تمام جھوٹوں کو گنتے ہیں اس لیے کہ ان کے تمام جھوٹ ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ٹرمپ اپنی تقریروں میں اکثر بے بنیاد دعوے اور بے اساس باتیں کرتے ہیں اور بڑے بڑے سفید جھوٹ بولتے ہیں
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے یہ جان لیں کہ ان کا امیدوار کتنا جھوٹا ہے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں ٹرمپ کے بعض جھوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے دو مرتبہ امریکی پارلیمنٹ ممبر الہان عمر کو القاعدہ کا حامی قرار دیا ہے جو سفید جھوٹ ہے۔
سی این این نے کہا ہے کہ جنوری ۲۰۱۷ میں ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک ٹرمپ روزانہ تقریبا ۶ جھوٹ بولتے ہیں۔
خیال رہے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں ٹرمپ کے جھوٹے ہونے کو ثابت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران کم سے کم ۸ جھوٹ بولتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۰۳