القسام بریگیڈ کا فیلڈ کمانڈر شہید




حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک کارکن عسکری پریڈ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی سینٹر: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فوجی پریڈ کے دوران حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا القسام بریگیڈ‌ کا فیلڈ کمانڈر ابراہیم ابو دقہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک کارکن عسکری پریڈ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

القسام بریگیڈ نے شہید فیلڈکمانڈر ابراہیم ابو دقہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ابراہیم ابو دقہ ماہ جون میں مشرقی غزہ میں ہونے والی ایک پریڈ کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳