ہم اسرائیل کے حامیوں کے سخت مخالف ہیں: اردوگان




ترکی کے صدر جمہوریہ نے صہیونی ریاست کے حامیوں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو اسرائیل کا حامی ہے ترکی اس کا سخت مخالف ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے گزشتہ روز اپنے ایک خطاب کے دوران اس بات پر تاکید کی کہ سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ترکی ہر اس ملک سے دوری اختیار کرے گا جو اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا۔
انہوں نے فلسطینیوں پر جاری مظالم اور ۱۰۰ سے زیادہ گرائے گئے انکے مکانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی معاشرے کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں جو فلسطینیوں پر ہو رہے مظالم کا تماشا دیکھ کر چپ سادھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳