امریکی ایوان نمائندگان کی رکن خاتون نے بی ڈی ایس تحریک کی حمایت کا کیا اعلان




امریکی ایوان نمائندگان کی رکن خاتون بیٹی مککلوم (Betty McCollum) نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل بائیکاٹ تنظیم بی ڈی ایس کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتے منظور کئے گئے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو بھی عدالت اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور اسرائیل کو ناجائز تسلط سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی رکن خاتون بیٹی مککلوم (Betty McCollum) نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل بائیکاٹ تنظیم بی ڈی ایس کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتے منظور کئے گئے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو بھی عدالت اور انصاف سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور اسرائیل کو ناجائز تسلط سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔ بی ڈی ایس تنظیم کی مذمت میں پارلیمنٹ کا  اقدام در حقیقت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بہیمانہ اور غیر انسانی اقدامات کو نظرانداز کرنا ہے۔ پارلیمنٹ نے حقائق کی پردہ پوشی کر کے غاصبانہ قبضے کی حمایت اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے۔ اسرائیل پائیکاٹ تنظیم کی مخالفت سے اسرائیل کو مزید تقویت ملے گی اور امریکہ مزید دنیا میں رسوا اور ذلیل ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی پارلیمنٹ کے ۳۵۰ اراکین نے اسرائیل بائیکاٹ تنظیم بی ڈی ایس اور اس سے متعلق تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳