ایک سنی عالم دین سعودی عقوبت خانے میں جان کی بازی ہار گئے




القصیم شہر کے عقوبت خانے میں سعودی حکومت مخالف سنی عالم دین جان کی بازی ہار گئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، آل سعود حکومت کے مخالف سعودی عالم دین “صالح عبد العزیز الضمیری” گزشتہ روز اتوار کو القصیر شہر کی جیل میں عارضہ قلبی کی وجہ سے موت کی آغوش میں سو گئے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صالح الضمیری کی موت اس وجہ سے واقع ہوئی ہے کہ انہیں جیل میں طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے کہ سعودی حکومت مخالف عالم دین کی جیل میں موت ہو بلکہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ہی ایک اور سعودی عالم دین “احمد العماری” بھی ایک جیل میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
گزشتہ سال شیخ سلیمان الدرویش جو سعودی عرب کے ایک معروف مبلغ اور خطیب تھے بن سلمان کی جیل میں دی گئی اذیتیوں کے باعث فوت ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳