اسرائیل پاکستان کی میزائلی طاقت سے شدید خوفزدہ




پاکستان کے ایک دفاعی ماہر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا تیار کردہ شاہین تین میزائل بارہ منٹ سے بھی کم وقت میں غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب تک پہنچ سکتا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار جنرل غلام مصطفی نے ویب جرید اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین تین، ایران، عراق اور اردن کی فضاؤں سے گزر کر بارہ منٹ سے بھی کم عرصے میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کی میزائیل طاقت سے شدید خوفزہ ہے اور اسی لیے وہ بارہا امریکہ سے مدد کی درخواست بھی کرچکا ہے۔جنرل غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو الجھانے کے لیے کشمیر کے حالیہ واقعات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳