ٹرمپ نے رکن کانگرس مسلمان رہنما خاتون پر ’سام دشمنی‘ کا الزام لگا دیا




امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ‘سام دشمنی’ کا الزام عاید کیا ہے۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ‘رشیدہ طلیب اسرائیل  اور پوری یہودی […]



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ‘سام دشمنی’ کا الزام عاید کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ‘رشیدہ طلیب اسرائیل  اور پوری یہودی قوم سے نفرت کرتی ہیں۔ وہ ایک سام دشمن خاتون ہیں’۔

خیال رہے کہ منگل کے روز رشیدہ طلیب اور ان کی دوسری مسلمان ساتھی رکن کانگرس الھان عمر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کو شدید تنقید  کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘نسل پرست’ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مجوزہ دورے میں ٹرمپ نے رکاوٹ ڈال کر غیرجمہوری اور اسرائیل کی ناجائز طرف داری کا ثبوت دیا ہے۔

رشیدہ طلیب اور الھان عمر گذشتہ ایک ہفتے سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے فلسطین جانے کی کوشش کی تو امریکی صدر نے مداخلت کرکے انہیں فلسطین میں داخل ہونے سے رکوا دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں خواتین ارکان کانگرس کی طرف سے ٹرمپ پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳