صہیونی ریاست عراق، شام اور لبنان میں ننگی جارحیت میں ملوث: سید حسن نصر اللہ




حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب فرض کا درجہ رکھتا ہے۔ دشمن کی جارحیت کا ضرور بدلہ لیا جائے گا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ جوابی کارروائی کے لیے صرف مزارع شعبا ضروری نہیں پورے لبنان سے جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ایک ٹی بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تاحال بہت صبر کر لیا ہے اور دشمن کی طرف سے باربار چھیڑ چھاڑ کو دیکھ رہے ہیں اب اسرائیلی دشمن کے ڈرون طیارے مار گرانا ہمارا حق ہے اور ہم اس حق کا بھرپور استعمال کریں گے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان جس میں انہوں نے لبنان پرحملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی کی اطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست عراق، شام اور لبنان میں ننگی جارحیت میں ملوث ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳