یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری




پچھلے ہفتے کے دوران پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ۴۷۱ یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے ۴۷۱ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی ویب سائٹ ‘حدشوت ھار ھبایٹ’ کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ۴۷۱ یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ ۱۹۶۷ء سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳