حماس کا رہبر انقلاب کے نام خط؛

ایران دنیا میں انصاف و آزادی کا علمبردار: اسماعیل ہنیہ




فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں انصاف اور آزادی کی بالادستی میں نہایت اہم کردار اداکیا ہے۔۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام خط میں حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھر پور مدد و حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحمت کا سلسلہ حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مزاحتمی فرنٹ کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعمیری موقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی اور خدا سے ہماری دعا ہے کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے دور رکھے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی حکام کیجانب سے ایران کے دورے پر آئے ہوئے حماس کے وفد کے پر جوش استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب صدر صالح العاروری نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ۲۲ جولائی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳