حزب اللہ نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کر دیا: انصار اللہ




لبنان کی انقلابی اورعوامی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل اور اس کے حامی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کے رد عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے اسلامی مزاحمت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنادیا ہے اور اپنی دفاعی طاقت کا بہترین اور شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳