حزب اللہ کا اسرائیل کو دندان شکن جواب+ ویڈیو کلیپ




حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کی شرانگیزیوں کا دندان شکن جواب دے کر اسرائیلی فوج کا ایک ڈویژن کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اتوار کی شام، شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے آویمیم میں ایک اسرائیلی فوجی ڈویژن پر حملہ کر کے اسرائیلی ڈویژن کمانڈر ہلاک کر دیا۔


المنار کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ شہید حسن زبیب اور شہید یاسر ظاہرگروہ نے یہ آپریشن انجام دیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تل ابیب نے صہیونیوں سے کہا ہے کہ اپنےگھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نے فوج اور انٹیلیجنس اداروں کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے اور ہنڈوراس کے صدر سے اپنی ملاقات منسوخ کردی ہے۔ درایں اثنا فلسطینی علماء کی کونسل اور فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علماء کی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے صہیونی ریاست کے خلاف حزب اللہ کے ردعمل اور جوابی انتقامی کارروائی کو سراہا ہے۔ فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جوابی کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ لبنانی استقامت میں صہیونی ریاست کی ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد