غزہ؛ واپسی ریلی پر صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، ۲ نوجوان شہید، ۴۶ زخمی




جمعہ کی شام کو غزہ کی پٹی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے مشرقی غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی ۱۷ سالہ علی سامی علی الاشقر اور ۱۴ سالہ خالد ابو بکر الربعی شہید اور ۷۶ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ۴۶ براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳