نیتن یاہو خطرے کی گھنٹی بجتے ہی تقریر چھوڑ کر بھاگ گئے+ ویڈیو کلیپ




غزہ کی جانب سے فائر کئے گئے چند راکٹوں کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہروں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے ’عسقلان‘ اور ’اشدود‘ شہروں میں مزاحمتی گروہوں نے کئی راکٹ فائر کر دیئے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو جو اشدود شہر میں لیکوڈ پارٹی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے خطرے کی گھنٹی کی آواز سن کر اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر پناہ گاہ کی طرف فرار کر گئے۔