ہزاروں اسرائیلی عربوں کا احتجاجی مظاہرہ




مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر مجد الکروم میں یہ احتجاجی مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب دو اسرائیلی عرب پولیس اہلکاروں کے زد و کوب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے خبر دی ہے کہ بیس ہزار اسرائیلی عربوں نے پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر مجد الکروم میں یہ احتجاجی مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب دو اسرائیلی عرب پولیس اہلکاروں کے زد و کوب کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔


اسرائیلی کینیسٹ کے ۱۳ عرب اراکین نے بھی مظاہروں میں شرکت کر کے پولیس کے عوام کے خلاف بے جا تشدد پر اعتراض کیا ہے۔
عرب رکن پارلمان ایمن اودہ نے کہا: ہم اسرائیلی عربوں کو اس کے باوجود کہ ووٹ دینے کا حق ہے دوسرے درجہ کا شہری شمار کیا جاتا ہے۔ پولیس عرب نشین علاقوں میں ہونے والی تخریب کاری یا گھریلو تشدد کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتی اس کے وجہ سے ہمارے علاقوں میں عدم استحکام اور قتل و غارت گری پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳