لبنان کے شیعہ علما کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان




فلسطینی علماء کونسل کے رکن علامہ سید علی فضل اللہ نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، لبنان کی دینی شخصیات اور مذہبی شخصیات نے فلسطینی قوم کے حقوق کا تحفظ جاری رکھنے مظلوم فلسطینیوں کی  دینی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

لبنان میں فلسطینی علماء کے دفتر کے دورے کے دوران لبنانی علماء نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر فلسطینی علماء کونسل کے رکن علامہ سید علی فضل اللہ نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ الشیخ بسام کاید، حسین قاسم، علی یوسف اور خالد الزماری موجود تھے۔

علامہ سید فضل اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اور لبنانیوں کو آپس میں لڑانا اور دونوں قوموں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازش کر رہی ہے مگر فلسطینی اور لبنانی قوموں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء پیدا کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں بدامنی یا ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳