ناروے کا دار الحکومت بھی اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے والوں میں شامل




ناروے کا دار الحکومت ’اسلو‘ بھی اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے والوں میں شامل ہو گیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ناروے کے دار الحکومت اسلو کے عہدیداروں نے قدس کی غاصب صہیونی ریاست کی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ناروے کا شہر اسلو اس ملک کا چھٹا شہر ہے جو اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کی تحریک میں شامل ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ سالوں میں دنیا بھر کے لوگ اسرائیلی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ وہ اس طریقے سے دنیا کو قدس کی غاصب ریاست کے جرائم سے آگاہ کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳