الخلیل میں اسکولوں پر آنسوگیس شیلنگ، درجنوں طلباء و طالبات بے ہوش




قابض فوج نے فلسطینی طلباء پر زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی طلباء، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض فوج نے اتوار کے روز اسکولوں پر انسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اور طالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی طلباء پر زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی طلباء، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلباء پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳