آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے: امیرقطر




شیخ تمیم نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ۱۹۶۷ کی سرحد کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ فلسطینیوں کو انکے قانونی حقوق دئیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تمیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ۱۹۶۷ کی سرحد کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جسکا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا فلسطینیوں کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ علاقائی ممالک کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات محض دھوکہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳