اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ اسرائیلی باشندوں کی متحدہ عرب امارات آمد و رفت




صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی باشندوں کو ایکسپو ۲۰۲۰ کی نمائش میں اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ شرکت کی اجازت دے دی ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ اسرائیل رفت و آمد کر سکتے ہیں۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ عرب امارات کے شہر دبی میں آئندہ برس ایکسپو ۲۰۲۰ نمائش کا انعقاد عمل میان لایا جا رہا ہے جس میں اسرائیلیوں کی شرکت بھی یقینی ہے۔
عربی نیوز ایجنسی “عربی ۲۱” نے بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلیوں کو آمد و شد کی اجازت دئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امارات کے ادارہ سیاحت کے نائب سربراہ محمد خاتم نے کہا ہے کہ اسرائیلی ۲۰۲۰ کی نمائش میں شرکت کر سکتے ہیں اور حتیٰ نمائش کے بعد امارت میں سیر و تفریح بھی کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳