اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری




مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے’کرپٹ نیتن یاھو، اقتدار چھوڑ دو’ کے نعرے لگائے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیلی عوام میں غم و غصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ کل اتوارکے روز دارالحکومت تل ابیب (تل الربیع) میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے سڑکوں پر نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مارچ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے’کرپٹ نیتن یاھو، اقتدار چھوڑ دو’ کے نعرے لگائے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کے مطابق تل ابیب میں ۱۰ ہزار سے زیادہ یہودیوں نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔

گذشتہ ہفتے ۱۵۰۰ اسرائیلیوں نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔ نیتن یاھو پر کرپشن، لوٹ مار، خیانت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں حال ہی میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ عدالت کی طرف سے فرد جرم عاید کیے جانے کے بعد نیتن یاھو کے خلاف عوامی احتجاج اور ان کے استعفے لیے دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳