اسرائیل اور عرب ریاستوں کے مابین عدم جارحیت کا معاہدہ




اسرائیلی وزیر خارجہ یسرایل کیٹز نے امریکہ میں اسرائیل اور عرب ریاستوں کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے پر بات چیت کے لئے وزارت کے دو عملے کی موجودگی کا اعلان کیا۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق ، اسرائیل اور عرب ریاستوں کے مابین غیر جارحیت کے معاہدے پر بات چیت کے لئے اسرائیلی وزیر خارجہ ’’یسرائیل کیٹز‘‘ نے وزارت کے عملے کے دو افراد کی باہمی ملاقات کا اعلان کیا۔
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا: “واشنگٹن اس مقصد کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے ، عملے کے دونوں ممبران در حقیقت وزارت انصاف اور قومی و عسکری سلامتی کونسل کے نمائندے ہیں۔”
رواں سال کے اکتوبر میں ، انہوں نے اعلان کیا کہ یہ اقدام اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان عدم جارحیت پر مبنی ایک تاریخی معاہدہ ہو گا اور یہ تاریخی معاہدہ تنازعہ کا خاتمہ اور دونوں فریقوں کے مابین امن کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے یہ منصوبہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ اور ’’جیسن گرین بلیٹ‘‘ کو پیش کیا تھا اور اقوام متحدہ میں اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳