تعارف کتاب؛

صہیونیت، اسرائیل کی فلسفیانہ بنیاد




صہیونیت ایک رجعت پسندانہ نظریہ ہے جو دنیا کو مسترد کرتا ہے اور صرف اسرائیل یا یہودیوں کو ایک قدیم قبیلے کے عنوان سے جواز فراہم کرتا ہے۔ وہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح صہیونی تحریک نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہولوکاسٹ کا استعمال کیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیل کی تشکیل کی فلسفیانہ اور فکری بنیاد صہیونیزم ہے جس نے یہودیوں میں اجارہ دارانہ رویہ اور دوسروں پر ظلم و ستم کا مزاج پیدا کیا ہے۔
صہیونیت نے ایک ایسا خوفناک تضاد پیدا کیا ہے جس سے یہودی عوام کا ضمیر مر چکا ہے۔ صہیونیت ان سے کہتی ہے کہ تمہیں ایک جمہوری ملک رکھنے کا مکمل حق ہے لیکن تمہارے علاوہ کسی دوسرے کو نہیں۔
جمہوریت کا تصور عالمی حقوق انسانی پر مبنی ایک عالمی نظریہ ہے اور جہاں منظم عدم مساوات موجود ہو وہاں جمہوریت کا نظریہ موجود نہیں ہو سکتا۔ صہیونیت کا اصول دوسروں کو نظر انداز کر دینا اور اجارہ داری کے ذریعہ دوسروں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانا ہے۔
جول کوئل جو سوشیالوجی کے پروفیسر ہیں اپنی کتاب ’’صہیونیزم پر قابو: اسرائیل/ فلسطین میں ایک جمہوری ملک کی تشکیل‘‘ (۱) میں صہیونی مزاج کی ایک بے مثال تصویر کشی کرتے اور موجودہ اسرائیل میں اس کا عملی نقشہ پیش کرتے ہیں۔
صہیونیت رجعت پسندانہ نظریہ ہے
صہیونیت ایک رجعت پسندانہ نظریہ ہے جو دنیا کو مسترد کرتا ہے اور صرف اسرائیل یا یہودیوں کو ایک قدیم قبیلے کے عنوان سے جواز فراہم کرتا ہے۔ وہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح صہیونی تحریک نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہولوکاسٹ کا استعمال کیا ہے۔
مصنف کی نظر میں صہیونیت کی رو سے ، اسرائیل اور پوری دنیا میں بہت سارے یہودی شہریوں کا ضمیر غیر انسانی تشدد کی وجہ سے تھک چکا ہے۔
مصنف کی پیش گوئی ہے کہ جب تک صہیونیت اسرائیلی حکمرانوں کے اعمال پر مسلط رہے گی اسرائیل میں بربریت اور انتہا پسندی جاری رہے گی یہاں تک کہ اسرائیل میں خون کی ندیاں بہتیں اور اسرائیل کا شدید نقصان ہو جاتا۔ وہ واضح طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنی موجودہ شکل میں موجود رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، لیکن اسے مساوات بر مبنی حکومت کے طور پر دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا جو اپنے تمام شہریوں کی مشترکہ انسانیت کو تسلیم کرے۔
یہ کتاب صیہونزم کی تعریف ، اس کی ابتداء اور نتائج کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ صہیونیزم یہودیوں ، فلسطینیوں اور پوری دنیا کے لئے آج یہ سب سے زیادہ تباہ کن نظریہ کیوں ہے۔ کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں صہیونیت کے نفسیاتی ، معاشرتی ، مذہبی ، معاشی اور جغرافیائی سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
۱۔ Overcoming Zionism: Creating a Single Democratic State in Israel/Palestine, Joel Kovel, Pluto Press, 2007.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳