83 فیصد یہودی فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے حامی - خیبر

۸۳ فیصد یہودی فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے حامی

03 مئی 2018 07:31
حق واپسی ریلیاں/خیبر

یہودیوں کی اکثریت غزہ کی پٹی میں واپسی مارچ کے لیے تحریک چلانے والے پرامن فلسطینی مظاہرین کے اجتماعی قتل عام کی حامی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ۸۳ فیصد یہودی آبادکار مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر جارحیت کے حامی ہیں۔

اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی چینل پر کیے گئے سروے میں رائے دینے والے ۸۳ فی صد یہودی آباد کاروں نے کہا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور طاقت کا استعمال’درست‘ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ۷۱ فی صد غزہ کے عوام پر عاید کردہ پابندیوں اور ناکہ بندی میں نرمی کے خلاف ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے سوال پر ۶۳ فی صد نے سفارت خانے کی منتقلی کی حمایت کی۔

منبع: palinfo.com/9966

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2008

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے